برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے پون کمار نامی شہری  انتخابی مشین میں انتخابی نشانات کی بھرمار سے تذبذب کا شکار ہو گیا۔ اور غلطی سے حکمران جماعت بی جے پی کے انتخابی نشان پھول کو ووٹ دے دیا۔ بعد ازاں احساس جرم ہونے پر    اپنی انگلی کاٹ کر اپنی غلطی کا ازالہ کیا۔ 
مصدقہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھے سال قبل اسد عمر (سابق وزیر خزانہ) کو وزارت خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کی نوید سنا دی تھی اور   وطن عزیز کی معیشت بہتر بنانے کی ذمہ داری سونپ دی تھی۔  اب آ ٹھ ماہ بعد جب قومی معیشت  اپنی بقا کی آخری سانسیں گن رہی  ہے۔ اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا جھٹکا لگ چکا ہے۔ تو احساس جرم ہونے پر اسد عمر کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے سبکدوش کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پون کمار نے  احساس جرم ہونے پر اپنی انگلی کاٹ کر اپنی غلطی کا ازالہ کر دیا ہے۔ اور پون کمار کا تعلق دلت خاندان سے ہے۔ جنھیں بھارت میں سب سے نچلی (اچھوت) ذات تصور کیا جاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments