بال کی کھال

             
  بال کی کھال                                                        

   (دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے۔ (شاہ محمود قریشی   
  ہمیں آج تک یہی غلط فہمی تھی کہ دہشت گرد بلا اجازت کارروائ کرتے ہیں۔؟

( عافیہ صدیقی پاکستان واپس نہیں آنا چاہتیں۔ (دفترِ خارجہ
اب یہ درفنطنی چھوڑنے کی کیا ضرورت تھی؟

  (گیس بلوں میں ردو بدل پر وزیر کو ہٹایا گیا۔(خبر
 یاد رہے گیس بلوں میں اضافے پر نہیں ہٹایا گیا

 (سعودی عرب ! 37 مجرموں کے سرقلم، ایک مجرم کی سرکٹی لاش کھمبے سے لٹکا دی گئ۔ ( ایک خبر
 دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہوں میں۔

( وزیر اعلیٰ کا اچانک دورہ خانیوال۔ ڈی پی او کو ہٹا دیا گیا۔ (ایک خبر
 آئ جی سے ہوتی ہوئ بات اب ڈی پی او تک پہنچ گئ ہے۔ اگلے مرحلے میں سنتری بادشاہ اپنی خیر منائیں۔

( ایمنسٹی سکیم! بے نامی اؤنٹس کو قانونی بنانے کی تجویز (ذرائع
 یہ ہوتی ہے اصل تبدیلی۔
( مشیر خزانہ عبدالحفیظ کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج۔ (خبر
 زرداری صاحب نے اپنا ” مال “  لیبل بدل کر بیچنے پر یہ قدم اٹھایا ہو گا۔
 شک ہے شہباز شریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے۔ ( شیخ رشید)؂
 مردہ جب بھی بولے گا۔ کفن پھاڑ کے بولے گا۔

Post a Comment

0 Comments