دہلی کی تہاڑ جیل کےہندو راشٹرکے حامی جیلر نے تعصب اور
وحشی پن کی انتہا کر دی۔
ہندوستان کے معروف اخبار کی رپورٹ کے مطابق دہلی کی تہاڑ
جیل کےہندو راشٹرکے حامی جیلر نے تعصب اور وحشی پن کا مظاہرہ کرتے ہوےُ شبیر نامی مسلم قیدی کی پشت پر ہندووُں کا مقدس نام " اوم"
کھدوا دیا۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعویدار بھارتی
حکومت کی عین ناک کے نیچے ( تہاڑ
جیل ) کے جیلر کا یہ انسانیت سوز سلوک بھارتی انتہا پسند معاشرے کا ایک گھناوُنا
چہرہ ہے۔ اور ایسا کیوں نہ ہو۔؟
بی جے پی کی انتہا پسند حکومت نے عوام کے دلوں مسلمانوں کے خلاف جو نفرت کا بیج بویا ہے۔ یہ اسی سوچ کا نتیجہ
ہے۔ دیکھتے ہیں بھارتی حکومت اور عدلیہ
جیلر کی اس حرکت کا کب اورکیسے نوٹس لیتی
ہے۔

0 Comments