نیاگرا آبشار

نیاگرا آبشار



یہ آبشار کبھی برف بن جاتا ہے ، کبھی خشک ہو جاتا ہے اور کبھی اسے بند کر دیا جاتا ہے۔

نیاگرا آبشار ایک عظیم قدرتی عجوبہ ہے۔یہ طویل عرصے سے شمالی امریکہ کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ کینیڈا اور امریکہ کی قدرتی سرحد کا کام دینے والا یہ آبشار12 ہزار سال پرانا بتایا جاتا ہے۔یہاں سے ہر سیکنڈٔمیں 76ہزار گیلن پانی گرتا ہے۔یہ آبشار چھے ماہ بند کیا گیا تھا تا کہ آبشار کی بنیادوں میں موجود پتھروں کی جانچ پڑتال کر کے ان کی مضبوطی کا اندازہ لگا یا جا سکے۔ جب یہ آبشار بند کیا گیا اور یہ خشک ہو گیا تو اس کی تہہ میں سے دو لاشیں اور لا تعداد سکے بھی ملے۔معائنے کے بعد پتا چلا کہ اس کی بنیادوں والی چٹانیں اور پتھر اتنے وزنی ہیں کی انہیں تبدیل کرنا ممکن نہیں۔12جون 1969ء کو اس آبشار کی ہزاروں سال کی زندگی میں پہلی مرتبہ بند کیاگیا، اور چنگ گھنٹوں میں ہی وہاں خالی پتھروں کے سوا کچھ نا تھا، اور یہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا۔یو ایس آرمی نے یہاں ڈیم بنانے کے لیے 27 ہزار ٹن وزنی چٹان اوپر کی طرف سے اس میں پھینکی تھی۔منصوبہ تھا کہ دیکھا جائے کہ ٓابشار کے نچلے حصے میں پتھروں کے ڈھیر کا جائزہ لیا جائے۔اور دیکھا جائے کہ انہیں ہٹانا ممکن ہے یانہیں ؟ دیکھا تو آبشار کی بنیاد میں ٹنوں وزنی پتھروں کے ازلی ڈھیر پڑے ہوئے تھے جنہیں ہٹانا تو کیا ہلانا بھی نا ممکن تھا۔بند آبشار کا نظارہ کرنے کئی ملکوں سے سیاحون نے ادھر کا رخ کیا اور دو ہفتے میں ایک لاکھ سے زائد لوگ خالی آبشار دیکھنے آئے جو عام ویک اینڈ کی نسبت دوگنی تعداد تھی۔آبشار کے لاکھوں ٹن وزنی پانی سے بنیادوں میں سالانہ 13فٹ کٹاؤ پیدا ہو رہا ہے۔موسم سرما میں یہاں درجہ حرارت صفر ہونے کی وجہ سے آبشار جم کر ساکت ہو جاتا ہے۔اس کیفیت کو آئس برج کے نام سے سے جانا جاتا ہے۔ جمے ہوئے آبشار پر مقامی لوگ جھونپڑیان بنا کر سیاحوں کو رہنے کی سہولت دیتے تھے تا کہ ان سے کچھ پیسے وصول کر سکیں۔ لیکن 1912ء میں ایک حادثے میں تین سیاحوں کی موت کے بعد منجمد برف پر لوگوں کی چہل قدمی ممنوع قرار دے دی گئی۔نیا تین الگ الگ آبشاروں پر مشتمل ہے۔جن میں امریکن فالس،ہارس شو فالس اور برائیڈل ویل فالس ہیں۔ آج ہر سال آٹھ ملین ملکی اور غیر ملکی سیاح نیا گرا آبشار دیکھنے آتے ہیں 

Post a Comment

0 Comments