جیل یا فائیو سٹار ہوٹل
جیل کا نام سن کرانسانی ذہن میں جو خوفناک خیال آتا ہے وہ تنگ و تاریک کمروں اور اس میں موجود قیدیوں کا ہوتا ہے۔لیکن ایک لمحے کو تصور کریں کی ایک ایسی جیل کا، جہاں فائیو سٹار ہوٹل جیسے کمرے موجود ہوں جن میں گلیٹ سکرین ٹی وی، باتھ روم اور کچن سمیت دیگر سہولتیں بھی میسر ہوں۔ جی ہاں دنیا میں ایک ایسی جیل بھی ہے جو کسی فائیو سٹار ہوٹل سے کم نہیں۔اس میں ہر وہ سہولت میسر ہے جس کا تصور بھی ممکن نہیں۔یس جیل کو دیکھ کر ایک تفریح گاہ کا احساس ہوتا ہے۔ یہ یورپی ملک ناروے کی جیل ہے جہاں مجرموں کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا جاتا ہے۔اس جیل میں قتل اور اس جیسے دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔جہان وہ سپر مارکیٹ،جم اور جدید ترین ریکارڈنگ سٹوڈیو جیسی سہولتوں سے مستفید ہوتے ہیں۔ان قیدیوں کو ہر ہفتے کے اختتام پر اپنے خاندان کے ساتھ ایک خصوصی فیملی لاج میں رہنے کی اجازت بھی ہے۔ اسے دنیا کی سب سے اچھی اور پر تعیش جیل قرار دیا جاتا ہے۔ناروے کے حکام کے مطابق ہماری جیلوں کے لیے سخت تریں سکیورٹی کی بجائے زیادہ سے زیادہ آرام پہنچانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔یہ وجہ ہے کہ یہاں جرائم کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔اس کا ڈیزائن دانستہ طور پر ایسا بنایا گیا ہے کہ یہ کسی طرح بھی جیل نظر نہ آئے۔قیدی یہاں اپنی پسند کے کھیلوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔اس جیل کی کھڑکیوں یا دروازوں میں سلاخیں نہیں ہیں۔
یہ جیل ایک سرسبز جنگل کے درمیان 78 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔قیدیوں کے کمروں میں الماریوں، فریج اور دیگر چیزوں کا خیال بھی رکھا گیا ہے۔دانتوں کی سرجری اور دیگر ضروری علاج بھی کرائے جا سکتے ہیں۔ جیل کی سپر مارکیٹ میں ایسے تمام کھانے دستیاب ہیں جن تک رسائی کے بارے میں عام افراد سوچ بھی نہیں سکتے۔اس جیل میں کمپیوٹر کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر تکنیکیکام بھی سکھائے جاتے ہیں۔تا کہ رہائی کے بعد انہیں اچھا روزگار مل سکے۔




0 Comments